: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گنج پن کا شکار افراد اس سے جان چھڑانے کے لیے طرح طرح کے مہنگے علاج آزماتے ہیں اور اپنا پیسہ پھونک ڈالتے ہیں حالانکہ کچھ کم خرچ طریقے ایسے موجود ہیں جو نئے بال اگانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ یہ طریقے حضرات کے علاوہ خواتین کے لیے بھی یکساں طور پر مفید ہیں۔
پیاز کا رس: یہ بات اپنی جگہ کہ پیاز چھیلنے سے آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں لیکن پیاز کا یہی رس کمزور اور جھڑتے بالوں کے لیے اکسیر ہے۔
سبز چائے: 6 ماہ سے ایک سال تک روزانہ صبح و شام ایک ایک کپ سبز چائے پی جائے تو اس سے نہ صرف عمومی صحت اچھی رہتی ہے اور موٹاپا کم ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ بال بھی بہتر ہوتے ہیں اور گنج پن میں کمی آتی ہے۔
کھوپرے کا تیل: بالوں کو بہتر بنانے میں کھوپرے کے تیل کا
استعمال کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ البتہ بہتر ہے کہ کھوپرے کا دیسی تیل استعمال کیا جائے نہ کہ کسی کمپنی کا بنایا ہوا کھوپرے کا تیل۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ کولہو سے نکالے گئے کھوپرے کے تیل میں اس کے تمام قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی خشکی ختم کرنے کے علاوہ انہیں مضبوط بنانے اور نئے بال اگانے میں بھی بے حد مفید ہوتے ہیں۔ البتہ مفید نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کو کھوپرے کا تیل روزانہ پابندی سے استعمال کرنا ہوگا۔
گنج پن دور کرنے کے لیے کھوپرے کے تیل میں آٹا ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے روز رات کو سونے سے پہلے سر پر اچھی طرح لگائیں اور سر پر کوئی کپڑا یا شاور کیپ لگا کر سوجائیں۔ صبح کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔ یہ عمل 6 ماہ سے ایک سال تک جاری رکھنے پر نہ صرف گنج پن دور ہوجائے گا بلکہ بال بھی چمک دار اور مضبوط ہوجائیں گے۔